شنبه 16/نوامبر/2024

کرونا کا خطرہ، اسرائیل نے اردن کی سرحد سیل کر دی

جمعرات 12-مارچ-2020

اسرائیلی فوج نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر فلسطین کے علاقوں غرب اردن  اور مقبوضہ بیت المقدس کو  اردن سے ملانے والی الکرامہ گذرگاہ دو طرفہ آمدو رفت کے لیے سیل کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج  کے رابطہ کار کمیل ابو رکن نے بتایا کہ الکرامہ گذرگاہ کو دوطرفہ آمدو رفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الکرامہ گذرگاہ کو صرف ہنگامی صورت حال میں مسافروں کی آمدو رفت کے لیے کھولا جائے گا۔تاہم جب تک کرونا وائرس کا خطرہ برقرار ہے اس وقت تک الکرامہ گذرگاہ کو بند رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ الکرامہ گذرگاہ غرب اردن اور اردن کو زمینی راستے سے ملانے کا اہم ذریعہ ہے۔

اسرائیلی فوجی عدیدار کا کہنا تھا کہ جو اردنی اس وقت غرب اردن میں موجود نہیں انہیں بھی صرف ہنگامی صورت حال میں واپس بھیجا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی