پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کا چاقو سے مسلح فلسطینی نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

جمعرات 12-مارچ-2020

قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں باب الساھرہ سے گذشتہ روز ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جس کے قبضے سے ایک تیز دھار چاقو برآمد کیا گیا ہے۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان مبینہ طور پرصہیونی فوجیوں اور آباد کاروں پر چاقو کے وار کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان کی گرفتاری کے بعد الحمراء کے علاقے کو سیل کردیا گیا اور پرانے بیت المقدس میں بھی فلسطینیوں کی تلاشی لی گئی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو باب الساھرہ میں پوسٹ آفس کے قریب سے حراست میں لیا اور اس کے بعد اسے پولیس سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی