اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں گذشتہ روز یہودی شرپسندوں کی بڑی تعداد نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تاریخی مقامات پردھاوے بولے اور مذہبی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کیں۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی شرپسندوں کی بڑی تعداد نے ‘عید پوریم’ نامی تہوار کے موقعے پر تاریخی مقامات پر دھاوے بولے۔
فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہودی آبادکاروں نے تل ارمیدہ کے مقام پر قائم مذہبی تاریخی مقامات میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی، مسجد جبل رحمت ، تل ارمیدہ ، شاہراہ شہداء اور السھلہ کے علاقوں میں گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسوموات ادا کیں۔
ادھراسرائیلی فوج نے گذشتہ روز غرب اردن کے تاریخی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاروں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کرنے کے لیے 20 مقامات پر ناکے لگا کر یہودی آباد کاروں کو سیکیورٹی فراہم کی۔