روس کی سرکاری دعوت پرفلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے جماعت کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کی قیادت میں ماسکو پہنچ گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جارہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زیاد النخالہ کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد گذشتہ روز ماسکو پہنچا۔ وفد میں اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے رکن محمد الھندی، عبدالعزیز المیناوی اور لبنان میں اسلامی جہاد کے مندوب احسان عطایا شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جہاد کی قیادت کو حال ہی میں روسی حکومت کی طرف سے باقاعدہ دورے کی دعوت پیش کی گئی تھی۔ اسلامی جہاد نے وہ دعوت قبول کرتے ہوئے جلد ماسکو کےدورے پر روانہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے جماعت کےسیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں ماسکو کا دورہ کیا تھا۔