پنج شنبه 01/می/2025

صہیونی آبادکاروں کا مغربی کنارے کے گاوں عینابوس پر دھاوا

جمعرات 12-مارچ-2020

صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے نابلس کے جنوب میں عینا بوس گاؤں مین دراندازی کی اور فلسطینیوں کی املاک پر ہلہ بولا۔

مقامی عہدیدار غسان دغلس نے کہا کہ غیر قانونی صہیونی بستی  یتسھار سے تعلق رکھنے والے صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے گاؤں میں دراندازی کی اور گھروں پر پتھراو کیا جس سے گھروں کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا اور رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

صہیونی آبادکاروں  نے اسی گاؤں میں کھڑی ایک گاڑٰی پر بھی حملہ کیا جس سے اسے نقصان پہنچا۔

دو دن پہلے صہیونی آبادکاروں نے نابلس کے جنوب میں برین گاؤں پر ہلہ بولازیر تعمیر گھر کے حصوں کو مسمار کر دیا جس مقامی رہائشی منتصر منصور ککی ملکیت تھا۔

مختصر لنک:

کاپی