چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا وائرس کا خطرہ، رام اللہ میں سماجی سرگرمیاں منسوخ

بدھ 11-مارچ-2020

فلسطین کے غرب اردن کے وسطی علاقے رام اللہ اور البیرہ میں کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ہوٹل، انٹرنیٹ کیفے اور دیگر پبلک مراکز بند کر دیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ رام اللہ میں کھیلوں‌کی تمام سرگرمیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

رام اللہ کی خاتون فلسطینی گورنر لیلیٰ غنام نے ایک بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کھیل کی تمام سرگرمیاں‌منسوخ کردی گئی ہیں۔ انٹرنیٹ کیفے بند اور کھیل کی ہر طرح کی سرگرمیاں‌ منسوخ کر دی گئی ہیں۔

غنام کا کہنا ہے کہ ابھی تک رام اللہ میں‌ کرونا کا کوئی کی سامنے نہیں آیا ہے مگر احتیاطی تدابیر کے تحت گورنری میں تمام حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں کرونا وائرس کے 26 کیسوںکی تصدیق کی جا چکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی