چهارشنبه 30/آوریل/2025

شہید فلسطینی مزاحمت کار کی ماں کی اسرائیلی جیل سے رہائی کا فیصلہ

بدھ 11-مارچ-2020

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت ‘عوفر’ کی طرف سے کل منگل کےروز بتایا گیا ہے کہ شہید فلسطینی مزاحمت کار اشرف نعالوہ کی زیر حراست ماں وفاء مھداوی کو 19 مارچ کو رہا کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وفاء مہداوی کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ برس غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم شویکہ کے مقام سے حراست میں لیا تھا۔

اسرائیل کی فوجی عدالت کی طرف سے 56 سالہ وفاء مھداوی کو 40 ہزار شیکل جرمانہ کیا گیا ہے۔ وہ اپنے بیٹے اشرف نعالوہ کی شہادت کے بعد سے اسرائیلی جیل میں قید ہیں۔ قابض فوج نے وفاء مھداوی، اس کے شوہر اور متعدد دیگر بیٹوں کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

اسرائیلی عدالت کی طرف سے الزام عاید کیا گیا ہے کہ وفاء مھداوی نے اپنے بیٹے اشرف نعالوہ کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کی ایک کارروائی میں معاونت کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی