اسرائیلی آبادکار نے رام اللہ کے شمال میں ترمس ایا گاوں میں دو فلسطینی بچوں کے خاندانوں پر تشدد کے بعد انہیں اغؤا کرنے کی کوشش کی۔
طارق الرفاعی نے کہا کہ جب وہ اپنے سسر اور دو بیٹوں آدم اور نوح کے ساتھ گاؤں کے قبرستان میں اپنے دوست کی قبر پر جارہے تھے تو موٹر سائیکلوں پر سوار اسرائیلی آباد کاروں کے ایک گروپ نے ان پر حملہ کردیا۔
الرفاعی نے کہا کہ انہوں نے ہمیں بندوق کے بٹوں سے مارا۔ ہم نے مزاحمت کی میرے سسر نے ایک کو دھکا دیا تو انہوں نے ہمیں گولی مارنے کی دھمکی دی۔بعد میں انہوں نے ہماری کار کی کھڑکی توڑ دی اور میرے بیٹے کو اغؤا کرنے کی کوشش کی لیکن ہم بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے کچھ دیر ہمارا پیچھا کیا اس کے بعد ہار گئے اور پیچھ ہٹ گئے۔