پنج شنبه 01/می/2025

سعودی عرب سے گرفتار تمام فلسطینیوں کی باعزت رہائی کا مطالبہ

منگل 10-مارچ-2020

سعودی عرب میں گرفتار فلسطینیوں کے خلاف مقدمات چلائے پر فلسطینی قیادت کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سینیر رہ نما مشیر المصری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فلسطینیوں کی گرفتاری قضیہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کے دیرینہ موقف سے انحراف کے مترادف ہے۔ انہوں نے سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام فلسطینی رہ نمائوں کو باعزت رہا کرے۔

‘قدس پریس’ سے بات کرتے ہوئے مشیر المصری کا کہنا تھا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہےکہ فلسطینی کاز کا پرزو حامی سعودی عرب جیسا ملک فلسطینیوں کو پکڑ ان کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلا رہا ہے۔ ہم سعودی عرب کے اس اقدام کو فلسطین اور سعودی عرب کےدرمیان تاریخی تعلقات اور دونوں قوموں کے تاریخی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کا باعث قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی رہ نمائوں کا سعودی عرب کی فوجی عدالتوں میں ٹرایل فلسطینی قوم اور فلسطینی کاز کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف اور اسرائیل کی خوشنودی کے حصول کی مذموم کوشش ہے۔

خیال رہے کہ 8 مارچ کو سعودی عرب کی ایک فوجی عدالت میں  ایک سال سے حراست میں لیے گئے فلسطینی رہ نمائوں کے خلاف مقدمہ کی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی عدالتوں میں فلسطینیوں کے ٹرائل پر فلسطینی نمائندہ قیادت نے سخت افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

مشیر المصری نے سعودی حکومت پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے ٹرائل کے فیصلے پرنظر ثانی کرے اور حراست میں لیے گئے تمام فلسطینیوں کی باعزت رہائی کا فیصلہ کیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی