شنبه 16/نوامبر/2024

لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ ‘کرونا وائرس’ سے محفوظ ہیں:اونروا

منگل 10-مارچ-2020

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ‘ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’ (اونروا) نے باور کرایا ہے کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ اونروا کا کہنا ہے کہ ریلیف ایجنسی پناہ گزینوں کی بہبود کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘اونروا’ کی لبنان میں ترجمان ھدیٰ السمرا نے ایک بیان میں کہا کہ لبنان میں اسکول کی ایک فلسطینی طالبہ کے کرونا کا شکار ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں السمرا نے کہا کہ یو این ریلیف ایجنسی ‘اونروا’ اور لبنانی محکمہ صحت کے درمیان مکمل رابطہ ہے اور ہم کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بعض ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں میں کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ لبنان میں ایک فلسطینی پناہ گزین بچی کے کرونا کے وائرس کا شکار ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم اونروا نے ان افواہوں کی سخت سے تردید کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی