اسرائیلی کنیسٹ میں دوسری بڑی طاقت بن کر سامنے آنےوالی اسرائیلی سیاسی جماعت’بلیو وائٹ’ کے سربراہ اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز نے ‘اسرائیل بیتونو’ کے سربراہ اور انتہا پسند سابق وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کی حکومت میں شمولیت کی شرائط قبول کرلی ہیں۔
لائبرمین نے حکومت میں شمولیت کے لیےبینی گیٹنٹز کے سامنے پانچ شرایط پیش کی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں لائبرمین نے کہا کہ ان کی جماعت کی طرف سے بینی گینٹز کو حکومت میں شمولیت کے لیے پانچ شرائط پیش کی تھیں۔ بلیو وائٹ کے سربراہ نے ان کی شرائط مان لی ہیں۔
لائبرمین نے دیگر شرائط میں ایک شرط ریٹائرڈ ملازمین کی الائونس کی کم سے کم 70 فی صد اور بڑھاپا الائونس میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
دوسری شرط ہفتے کے روز دکانیں کھلے رکنے کا شامل ہے اور بینی گینیٹز نے یہ مطالبہ بھی مان لیا ہے۔
ایک دوسری شرط کے مطابق لائبرمین نے یہودی مذہبی ادارے’یشفیا’ کے طلباء کی فوج میں لازمی بھرتی سے متعلق سنہ 2018ء کو جزوی طورپر منظور کردہ بل کو منظور کرنا ہے۔