پنج شنبه 01/می/2025

منگولیا کے بعد پرتگال کے صدر کرونا وائرس کا شکار

پیر 9-مارچ-2020

چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں منگولیا کے بعد پرتگال کےصدر بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور انہیں 14 دن کے لیے قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصر میں کرونا وائرس کا ایک مریض چل بسا۔ مصر میں کرونا سے متاثرہ افراد کی یہ پہلی موت ہے۔

اٹلی میں کرونا کے نتیجے میں 130، ایران میں 50 افراد کرونا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق اٹلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 133 افراد کرونا کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں مجموعی طورپر 366 افراد کرونا کا شکار ہونے کے بعد فوت ہوچکے ہیں۔

اٹلی کے صوبہ لومبیارڈیا اور 14 دوسرے علاقوں کو سیل کردیا گیا ہے اور ان علاقوں کی آبادی کو نقل مکانی سے روک دیا گیا ہے۔

مجموعی طورپر کرونا وائرس کے پوری دنیا میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار ہوگئی ہے۔ کرونا 104 ممالک اور صوبوں میں پھیل چکا ہے۔ چین، ایران، اٹلی اور جنوبی کوریا میں مجموعی طورپر 3600 افراد کرونا کے نتیجے میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی