اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی ماہی گیر کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز 20 ماہ کے بعد رہا کردیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے 31 سالہ حسن فضل بکر کو 20 ماہ تک جیل میں رکھنے کے بعد رہا کیا ہے۔
اسیران میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق حسن بکر کو اسرائیلی فوج نے 20 ماہ قبل غزہ کے سمندرمیں ایک کارروائی کے دوران حراست میں لیا تھا۔
حسن بکر کو اگست 2018ء میں چار دیگر ماہی گیروں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ دیگر ماہی گیروں کو کچھ عرصے بعد رہا کردیا گیا تھا۔