شنبه 16/نوامبر/2024

قطر کی طرف سے غزہ میں آتش زدگی کے متاثرین کے لیے دو ملین ڈالر کی امداد

ہفتہ 7-مارچ-2020

برادر مسلمان عرب ملک قطر نے غزہ کی پٹی میں جمعرات کے روز آتش زدگی کے واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینی خاندانوں کے بحالی کے لیے دو ملین ڈالر کی فوری ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد سے ٹیلفیون پر بات چیت کی۔ اس موقعے پر اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر کو غزہ میں آتش زدگی کے سانحے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں بتایا۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز وسطی غزہ میں النصیرات پناہ گزین کیمپ میں آتش زدگی کے واقعے میں کم سے کم 10 فلسطینی شہید اور 60 زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے امیر قطر نے غزہ میں آتش زدگی کے سانحے میں متاثر ہونے والے فلسطینیوں کی بحالی کے لیے فوری طورپر 2 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر کی طرف سے غزہ میں آتش زدگی کے متاثرین کے لیے دل کھول کرامداد فراہم کرنے کے اعلان پرامیر قطر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک:

کاپی