چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی کشتیوں کی فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوؤں پر فائرنگ

ہفتہ 7-مارچ-2020

اسرائیلی بحریہ کی کشتیووں نے غزہ شہر کے ساحلی علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیووں پر فائرنگ کی ہے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیووں نے غزہ کے ساحلی علاقے شمال مغرب میں تین کلومیٹر کے علاقے میں ماہی گیروں کی کشتیووں پر مشین گن سے فائرنگ کی ۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں ماہی گیروں کی متعدد کشتیوؤں کو نقصان پہنچا اور انہیں اپنی زندگی بچانے کے لیے کنارے کی جانب واپس آنا پڑا۔

اسرائیلی بحریہ روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی ماہی گروں کی کشتیووں کو نشانہ بناتے رہتے اور انکے کام کو روکتے اور ماہی گیروں کو نقصان پہنچاتے رہتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی