چهارشنبه 30/آوریل/2025

قابض صہیونی فوج نے رام اللہ سے یونیورسٹی کے پانچ طلباکو گرفتار کر لیا

ہفتہ 7-مارچ-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ میں بیرزیت یونیورسٹٰی میں حماس کی طلبا کی شاخ اسلامی بلاک سے منسلک پانچ طلبا کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوج نے رام اللہ میں متعدد طلبا کے کمروں پر ہلہ بولا انکی تلاشی لی اور پانچ طلبا کو گرفتار کر لیا۔

اسیران کی شناخت احمد فرح ، محمد ناصر، اسید القدومی ، برکات رائد اور ریان ربوش کے ناموں سے ہوئی ۔ یہ تمام بیرزیت یونیورسٹٰی میں اسلامی بلاک کے کارکن تھے۔

مختصر لنک:

کاپی