مغربی کنارے میں ہفتہ وار مظاہروں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ قلقیلیہ شہر کے مشرق میں کفر قدوم گاوں میں فلسطینی مظآہرین اور قابض صہیونی فوج کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
اسرائیلی فوجیوں نے پر امن مظآہرین پر براہ راست گولہ بارود ، ربڑ کےخول میں لپٹئی دھاتی گولیاں اور اشک آور گیس کے گولے برسائے جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
کفر قدوم کے فلسطینی رہائشی پر جمعہ کے روز اپنی زمینوں پر آبادکاری میں اضافے کے خلاف اور 16 سال سے بند گاوں کے مرکزی دروازے کو کھولنے کے لیے اسرائیلی انتظآمیہ کے خلاف سڑکوں پر مظاہرے کرتے ہیں ۔
قلقیلیہ کے شمالی اور جنوبی داخلی راستوں پر فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔
عینی شاہدین نے کہا کہ قابض صہیونی فوج نے فلسطینی نوجوانوں پر ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتے گولیاں اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجیوں پر پتھراو کیا۔
اسی دوران طولکرم کے قریب صہیونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی خآتون زخمی ہو گئی۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ 50 سالہ خاتوں کو اپنے جسم کے اوپری حصے میں درمیانے درجے کے ذخم آئے۔
خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہو سکیں۔