چهارشنبه 30/آوریل/2025

وسطی شام میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری

جمعہ 6-مارچ-2020

شام میں سرکاری میڈیا نے جمعرات کے روز علی الصبح بتایا ہے کہ شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے ملک کے جنوب مغرب میں واقع صوبے القنیطرہ کی فضا میں اسرائیلی میزائلوں کا راستہ روک دیا۔

میڈیا نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 12:30 پر شامی فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا۔ یہ طیارے مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے کی جانب سے لبنان کے شہرا صیدا کی سمت آ رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے لبنانی فضاؤں کے اوپر سے وسطی علاقے کی جانب کئی میزائل داغے۔

مذکورہ ذریعے نے مزید بتایا کہ داغے گئے میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ فضا میں ہی روک دیا گیا۔

یاد رہے کہ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA نے رواں سال فروری میں بتایا تھا کہ شامی فضائی دفاعی نظام نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف "دشمن کی جانب سے داغے گئے میزائلوں” کو مار گرایا۔ یہ میزائل مقبوضہ گولان کے پہاڑی علاقے سے داغے گئے۔

گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام پر سیکڑوں میزائل داغے۔ ان کارروائیوں میں شام میں ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے علاوہ ایران نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی جانب سے بھیجے گئے عسکری ساز و سامان پر بھی حملے کیے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی