اسرائیلی ریاست میں کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظروازرت صحت کی ہدایت پر 50 ہزار افراد کو گھروں میں بند کردیا گیا ہے۔
عربی زبان میں اسرائیلی چینل ‘ کے اے این’ نے بتایا کہ اسرائیل نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات سخت کیے ہیں۔
جمعرات کی صبح سے ہی فرانس ، آسٹریا ، جرمنی ، سوئٹزرلینڈ اور اسپین سے آنے والے سیاحوں کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی عاید کردی گئی ہے جبکہ ان ممالک سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی قرنطینہ منتقل کردیے گئے ہیں۔
تل ھاشو میر میں قائم شیبا اسپتال ایک خصوصی انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کیا گیا ہے جس میں مصنوعی سانس لینے والے اور دیگر خصوصی طبی آلات نصب کئے گئے ہیں۔