شنبه 16/نوامبر/2024

بدھ کو دسیوں یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پردھاوے

جمعرات 5-مارچ-2020

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق کل بدھ کوعلی الصباح درجنوں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے تاریخی مراکشی دروازے سے اندر داخل ہوئے اور وہاں پر گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی سرکاری اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

مختصر لنک:

کاپی