جمعه 15/نوامبر/2024

مشرق وسطیٰ کے لیے عالمی نائب امن مندوب کی غزہ آمد

جمعرات 5-مارچ-2020

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ جیمی مارک گولڈ ریک گذشتہ روز رام اللہ سے بیت حانون گذرگاہ سے ہوتے ہوئےغزہ کی پٹی پہنچے جہاں انہوں نے فلسطینی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کی۔

فلسطینی بارڈ حکام کا کہنا ہے کہ جیمی مارک گولڈ ریک ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ بیت حانون سے غزہ داخل ہوئے۔

اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کے وفد کا دورہ غزہ پہلےسے طے شدہ شیڈول کے مطابق نہیں۔ اس دورے کا پہلے اعلان نہیں کیا گیا تاہم ان کے اس دورے کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  اقوام متحدہ کے وفد کے دورے کا مقصد غزہ میں مصر ، قطر اور اقوام متحدہ کی کوششوں سے جنگ بندی اور غزہ کی ناکہ بندی کے اثرات کم کرنے کوششوں کا جائزہ لینا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی