اسرائیلی پولیس نے فلسطینی محکمہ اوقاف کے ڈائریکٹر جنرل اور الاقصیٰ ریسرچ اکیڈمی کے چیئرمین الشیخ ناجح بکیرات کو ایک ہفتے تک قبلہ اول میں داخلے پرپابندی عاید کردی گئی ہے۔
القدس کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے الشیخ ناجح بکیرات کو ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں انہیں القدس میں قائم القشلہ پولیس سینٹر طلب کرکے انہیں ایک ہفتے تک مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روکنے کا نوٹس دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی طرف سے الشیخ ناجح بکیرات کو مسجد اقصیٰ کے حوالے سے ان کی سرگرمیوں کی تحقیقات کے لیے انہیں قبلہ اول میں نماز کی ادائی سے روکا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الشیخ ناجح بکیرات کو آئندہ منگل کو دوبارہ القشلہ حراستی مرکز میں طلب کیا گیا ہے جہاں ان سے اس کے بارے میں مزید معلومات کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ الشیخ ناجح بکیرات کی مسجد اقصیٰ سے بے داخلی کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ انہیں اب تک 22 دفعہ قبلہ اول سے بےخل کیا جا چکا ہے۔