گذشتہ روز اسرائیلی نے مقبوضہ بیت المقدس میں سلوان کے مقام پر ایک فلسطینی خاندان کے گھر میں گھس کر گھرمیں موجود میاں بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج کے تشدد سے دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔ بعد ازں قابض فوج نے زخمی شوہر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے سلوان ٹائون کی راس العامود کالونی میں جودت ابو اسنینہ کے گھر میں گھس کر اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشدد سے دونوں کے سر اور چہروں پر چوٹیں آئیں اور وہ لہو لہان ہوگئے۔
زخمی خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر گھر سے بازار جانے کی تیاری کررہے تھے کہ اچانک اسرائیلی فوج نے گھر کی دیواریں پھلانگ کر انہیں مارنا شروع کردیا۔
اس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے اس کے شوہر کو حراست میں لینے کے بعد المسکوبیہ حراستی مرکز منتقل کیا جہاں سے کسی دوسرے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔
اس نے جودت کی اہلیہ نے بتایا کہ 30 اسرائیلی فوجی جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھیں نے ان کے گھر میں گھس کر تلاشی کی آڑ میں توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔