اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز جماعت کےایک اعلیٰ اختیاراتی وفدکے ہمراہ روس کےدارالحکومت ماسکو میں فلسطینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ اس دورے میں ان کےہمراہ جماعت کےدیگر سینیر رہ نما بھی موجود تھے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماسکو میں فلسطینی سفارت خانے میں حماس کے وفد کا استقبال فلسطینی سفیر عبدالحمید نوفل نے کیا۔ اس موقع پر دونوں رہ نمائوں کےدرمیان فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی سفیر پر زور دیا کہ وہ روس کی طرف سے امریکا کے صدی کی ڈیل منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے موقف کو مزید پذیرائی دیں اور امریکی سازشی منصوبے کوناکام بنانے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کریں۔