اسرائیلی کنیسٹ کے گذشتہ سوموار کے روز ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی 95 فی صد گنتی مکمل کرلی گئی ہے۔ اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے نتائج دائیں بازو کی مذہبی جماعتوں نے مجموعی طورپر 58 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ان میں لیکوڈ پارٹی 36 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
بدھ کو علی الصباح اسرائیلی الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری غیر حتمی نتائج میں کامیاب ہونےوالے ارکان کی تفصیلات جاری کیں۔ حکمراں جماعت لیکوڈ نے 36 نشستوں پرکامیابی حاصل کی اور کل 3 لاکھ 40 ہزار ووٹ حاصل کیے۔ اس کے بعد ‘کاحول لاوان’ نے 32، عرب اتحاد نے 16، شاس نے 9 سیٹوں پرکامیابی حاصل کی ہے۔
نتائج کی تفصیلات کے مطابق یسرائیل بیتونو نے 7، یہودت ھتورا نے 7، لیبر پارٹی نے 7، گیشر میرٹرز نے 7 اور دائیں بازو کی جماعت نے چھ سیٹیں جیتی ہیں۔