قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹٰی کے مشرق میں الکرامہ گزرگاہ کے شمالمیں بیت حانون گزرگاہ سے سرکاری طور پر گزرنے کی کوشش کرنے والے پانچ فلسطینیمسافروں کو حراست میں لے لیا۔
آسرا میڈیا دفتر کے مطابق صہیونی فوج نے شمالی سرحد پر بیت حانون گزرگاہ سے دو شہریوں کو اغوا کر لیا۔
زیر حراست مسافروں کے پاس کاروباری اجازت نامے تھے انکی شناخت عبدالکریم ابو سعدہ اور احمد صبح کے ناموں سے ہوئی۔
زیادہ تر کاروباری مریض اور مسافر بیت حانون گزرگاہ جاتے ہیں تاکہ اسرائیلی آفیسر انکا انٹرویو کرسکیں اور انکی درخؤاست منظور ہو سکے۔
اسی دن اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو بھی الکرامہ گزرگاہ سے اغوا کر لیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں مقامی ذرائع کے مطابق قابض صہیونی فوج نے فتح کے سینئیر رہنما عوض السلامہ اور فتح یوتھ موومنٹ کے سربراہ احمد الغول اور ایک نوجوان عرین العانین کو بھی حراست میں لے لیا۔