شنبه 16/نوامبر/2024

یہودی شرپسندوں نے رام اللہ میں زیتون کے پودوں کی نرسری تباہ کر ڈالی

پیر 2-مارچ-2020

فلسطین کے علاقے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں المغیر کے مقام پر یہودی شرپسندوں کے ایک گروپ نے فلسطینیوں شہریوں کے زیتون کے ایک باغ اور اس میں موجود پودوں کی نرسری تباہ کردی جس کے نتیجے میں 200 پھل دار پودے تلف ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے ‘عادی عاد’ یہودی کالونی کے قریب حسین ابو علیا نامی شہری کی زیتون کی نرسری اور باغ پر حملہ کرکے زیتون کے سیکڑوں پودے جڑوں سے اکھاڑ پھینکے اور اس کے بعد انہیں کلہاڑیوں سے ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔

خیال رہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کی املاک کو منظم  طریقے سے تباہ کرنے کا سلسلہ جاری رہے۔ غرب اردن کی 450 یہودی کالونیوں میں 8 لاکھ صہیونی آباد ہیں جوآئے روز فلسطینیوں کی جان ومال پرحملے کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی