جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو وادی اردن میں کاشت کاری سے روک دیا

اتوار 1-مارچ-2020

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ وادی گولان میں البقیعہ کے پہاڑی علاقوں میں فلسطینی شہریوں کو کاشت کاری سے روک دیا۔

عینی شاہدین نے اناطولیہ نیوز ایجنسی کوبتایا کہ اسرائیلی فوج نے کھیتوں میں کاشت کاری کرنے والے فلسطینی شہریوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی کاشت کار دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔

تنظیم آزادی فلسطین کے ماتحت دیوار فاصل کے خلاف قائم کمیٹی نےشمالی وادی اردن میں البقیعہ کے مقام پر کاشت کاری کی سرگرمیاں شروع کرنے کی دعوت دی تھی جس کے بعد فلسطینیوں نے کاشت کاری شروع کردی۔

خیال رہے کہ وادی اردن میں فلسطینی 10 ہزار سے زاید فلسطینی رہائش پذیر ہیں۔ زراعت پیشہ فلسطینیوں کو بنیادی انسانی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ وادی اردن میں 80 فی صد علاقے پر اسرائیلی ریاست کا قبضہ ہے اور اسرائیل نے اس علاقے پر 21 کالونیاں قائم ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی