قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق کل جمعرات کو علی الصباح 114 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے تاریخی مراکشی دروازے سے اندر داخل ہوئے اور وہاں پر گھس کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق اتوار کو38 یہودی مذہبی اسکولوں کے طلباء تھے جنہیں فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے کے لیے لایا گیا۔ اس کے علاوہ 20 اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔
یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی سرکاری اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔