اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غرب اردن میں قائم 12 کالونیوں کو مقامی بجلی لائن کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل 2 کے مطابق وزیراعظم نے ایک درجن یہودی کالونیوں کو غرب اردن میں بنائی گئی بجلی لائن کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔
عبرانی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت غرب اردن کی مزید یہودی کالونیوں کو جلد ہی مقامی بجلی کمپنی کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں پیش آئی ہے حال ہی میں امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نےمشرق وسطیٰ کے لیے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا جس میں انہوں نے غرب اردن میں بنائی گئی یہودی کالونیوں کو اسرائیل کاحصہ قرار دیا ہے۔