چهارشنبه 30/آوریل/2025

نئی اسرائیلی جارحیت میں کم ازکم 8 فلسطینی زخمی

منگل 25-فروری-2020

غزہ کی محصور پٹی کے مختلف علاقوں میں نئے اسرائیلی فضآئی حملوں میں کم ازکم 8 فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے مطابق ساحلی علاقؤں میں زخمی  8 زخمی فلسطینیوں کو الشفا ہسپتال منتقل کیا گیا۔

غزہ شہر کے جنوب میں الزیتون میں ایک موٹر سائیکل پر اسرائیلی میزائل گرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

اسی دوران  آزادی فلسطین کے ڈیموکریٹک فرنٹ کے قومی مزاحمتی بریگیڈ  نے ایریز فوجی چوکی پر  قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ مسلح جھڑپوں کا دعویٰ کیا 

بریگیڈ نے کہا کہ اسکے جنگجووں نے مشین گنیں ، آر پی جی اور مارٹر گولوں سے فوجی چوکی پر حملہ کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ جھڑپوں میں انکا ایک جوان زخمی ہو گیا۔ غزہ پر استائیلی بمباری مسلسل صبح ،شام جاری ہے جسمیں عام عوام اور مزاحمتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی