پنج شنبه 01/می/2025

کرونا وائرس کا شُبہ، اسرائیل میں 200 کورین الگ تھلگ

پیر 24-فروری-2020

اسرائیلی وزارت صحت نے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے شبے میں 180 کورین باشندوں کو الگ تھلگ کر دیا ہے۔ ان کوریائی باشندوں پر شبہ ہے کہ انہوں نے ایک ایسے سیاح سے ملاقات کی تھی جو کرونا کا شکار ہوگیا تھا۔ تاہم اس کوریائی سیاح کے کرونا کا شکار ہونے کی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنے ملک واپس جا چکا تھا۔

اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جن 180 کوریائی باشندوں کو الگ تھلگ کیا گیا ہے وہ سب طلباء ہیں اور انہیں 14 دن کے لیے اسپتالوں میں دیگر لوگوں سے الگ رکھا جائے گا۔

ادھر کل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی زیرصدارت کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں کوریا کے سیاحوں کے لیے تا حکم ثانی اسرائیل میں داخلے پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔

اسرائیلی صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی ایک ٹیم اسرائیل میں کرونا وائرس کی منتقلی کا باعث بنی ہے۔ اس ٹیم نے حرم ابراہیمی اور القیامہ چرچ سمیت متعدد تاریخی اور مذہبی مقامات کی بھی زیارت کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی