چهارشنبه 30/آوریل/2025

شمالی اریحا : صہیونی آبادکاروں کے حملے میں دو فلسطینی نوجوان زخمی

ہفتہ 22-فروری-2020

اریحا شہر کے شمال میں راس العین العوجہ گاؤں میں صہیونی آبادکاروں کے ایک گروہ  کے جسمانی تشدد سے دو فلسطینی نوجوانوں زخمی ہو گئے۔

گاؤں کے رہائشی وکیل محمود الغوامنہ نے کہا کہ درجنوں صہیونی آبادکاروں نے کتوں کے ساتھ گاؤں پر ہلہ بولا اور مقامی رہائشیوں کی  چند بھیڑوں کو چرانے کی کوشش کی اور دو نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

دو زخمی نوجوانوں کی شناخت 24 سالہ ھانی عطا اور 20 سالہ ھیثم سلیمان کے ناموں سے ہوئی۔ انہیں سر میں چوٹیں آئیں اور انہیں اریحا ہسپتال میں طبی امداد مہیا کی گئی۔

اسکے بعد اسرائیلی فوجیوں نے علاقے پر ہلہ بولا اور آبادکاروں کو تحفظ مہیا کیا اور کئی گھنٹوں کے لیے دو اور نوجوانوں کو حراست میں رکھا۔

مختصر لنک:

کاپی