شنبه 03/می/2025

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

ہفتہ 22-فروری-2020

اسرائیلی پولیس فورس نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے قریب باب الاصباط میں فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا کہ باب الصباط پت تعینات اسرائیلی پولیس افسر نے مبینہ طور پر چاقو سے حملی کرنے کی کوشش کرنے والے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی۔

عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ فلسطینی نوجوان کو گولی مارنے کے بعد جان بوجھ کر خون میں لت پت مرنے کے لیے وہیں چھوڑ دیا گیا اور اسے کوئی طبی امداد مہیا نہیں کی گئی۔

اسرائیلی پولیس کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعے میں فلسطینی نوجوان شہید اور موقعے پر موجود خاتون زخمی ہو گئی۔

تاہم شہید نوجوان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

مختصر لنک:

کاپی