چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی خاندان کو اپنے بیمار قیدی کی اسرائیلی اسپتالوں میں تلاش

جمعہ 21-فروری-2020

ایک فلسطینی خاندان کے ساتھ گذشتہ روز ایک حیران کن اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جب خاندان اسرائیلی جیل میں قید اپنے ایک عزیز مریض کی تلاش کے لیے اسرائیلی ریاست کے مختلف اسپتالوں میں در در کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی فلسطین کے شہر الناصرہ سے تعلق رکھنے والے 77 سالہ کینسر کے مریض فلسطینی قیدی موفق عروق کے اہل خانہ کو بتایا گیا کہ موفق کو کینسر کے علاج کے لیے برزلائے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس اسپتال میں اسرائیلی جیلوں میں قید بیمار اور زخمی فلسطینیوں کا علاج کرایا جاتا ہے۔ جمعرات کی صبح اسیر موفق کے اہل خانہ برزلائے اسپتال پہنچے تو وہاں انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ آپ کے مریض کو الرملہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سماجی کارکن اور اسیران کے امور کے ناہر قدری ابو واصل نے بتایا کہ معمر فلسطینی کے خاندان کے افراد تلاش کے لیے الرملہ اسپتال پہنچے تو انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا کہ موفق عروق کو یہاں نہیں لایا گیا۔ فوجی حکام کی طرف سے الرملہ منتقلی کا موقف درست نہیں ہے۔ اس کے بعد موفق کے اہل خانہ بیت المقدس میں قائم ‘ٌاساف ھروفیہ’ اسپتال پہنچے مگر وہ وہاں بھی نہیں تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کابلان اسپتال کی انتظامیہ سے رابطہ کیا مگر ان دونوں اسپتالوں میں اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

ابو واصل نے اسرائیلی کنیسٹ کے عرب ارکان سے اپیل کی ہے کہ وہ کینسر کے مریض موفق عروق کے مقام کی نشاندہی کرنے میں مدد کریں۔


مختصر لنک:

کاپی