چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے تجارتی مراسم بحال کرلیے:عبرانی میڈیا

جمعہ 21-فروری-2020

اسرائیلی ریاست کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان جاری تجارتی جنگ ختم ہوگئی ہے اور فریقین نے اس حوالے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل سے مویشیوں کی خریداری بند کردی تھی جب کہ اس کے جواب میں اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام علاقوں سے سبزیوں کی خریداری روک دی تھی۔ فریقین کے درمیان جاری رہنے والے اختلافات کے بعد اب اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی نے تجارتی جنگ ختم کردی ہے۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق اسرائیل کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کو مویشیوں، پھلوں  اورسبزیوں کی خرید و فروخت پر عاید کی گئی پابندی ختم کردی ہے۔ اس پابندی کے خاتمے کے بعد فلسطینی اتھارٹی غرب اردن کو سبزیوں کی فروخت شروع کرسکے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ 28 جنوری کو امریکا کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے مجوزہ منصوبے سنچری ڈیل کے اعلان کے بعد فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی ریاست کے  بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی