فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق اسرائیل کی فوجی عدالت عوفر نے 21 سالہ مریض فلسطینی نوجوان محمد علی طقاطقہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع کردی ہے۔ اسرائیلی عدالت کی طرف سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری طرف محمد علی طقاطقہ کے گردوں میں شدید تکلیف ہے اور ایک ہفتے میں اس کا تین بار ڈائلائیسز کیا جاتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 21 سالہ محمد علی طقاطقہ کا رہائشی تعلق غرب اردن کےجنوبی شہر بیت لحم کے نواحی علاقے بیت فجار سے ہے۔
طقاطقہ کو اس وقت الرملہ جیل اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت کافی خطرناک ہے۔ گردوں میں شدید تکلیف کی وجہ سے ایک ہفتے میں تین بار اسے ڈائیلائسز کے عمل سے گذرنا پڑتا ہے۔