فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں بدھ کے روز عباس ملیشیا کے تشدد سے زخمی ہونے والا فلسطینی لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز عباس ملیشیا کے تشدد سے 17 سالہ صلاح زکارنہ شدید خمی ہوگیا تھا۔ اسے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ کل جمعرات کو دم توڑ گیا۔
بدھ کے روز عباس ملیشیا کے قباطیہ کے مقام پر نکالی گئی ایک ریلی پر فائرنگ کے ساتھ متعدد مظاہرین کو گاڑی تلے روند دیاجس کے نتیجے میں تین فلسطینی شدید زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں میں صلاح زکارنہ بھی شامل تھا جو گذشتہ روز اسپتال میں دم توڑ گیا۔