فلسطینی وزارت صحت نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے تاہم شہریوں کو اس حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
غزہ میں صحت عامہ کے حکام کا کہنا ہےکہ غزہ کی پٹی میں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں پھیل رہا ہے۔ فلسطین کے بعض حصے بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ تاہم غزہ کی پٹی کا علاقہ اس سے محفوظ ہے۔
خیال رہے کہ چین میں گذشتہ برس دسمبر میں سامنے آنے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک دو ہزار سے زاید افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں متاثر ہونے کے بعد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ان میں سے سیکڑوں کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔