اسرائیل کی سالم فوجی عدالت نے اسیر ماھر ابو ھنیہ کو چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیل کی عدالت کی طرف سے فلسطینی شہری ابو ھنیہ کو مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں چار سال قید اور تین ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔
ماھر سمیر ابو ھنیہ کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ سے ہے اور اسے اسرائیلی فوج نے تین سال قبل اس کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد جیل میں ڈال دیا تھا۔