قابض اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل میں یطا قصبے کے مشرق میں بیرین گاوں میں دوبہنوں کے ملکیتی گھر کو ضبط کرنے کے بعد انہیں بے گھر کر دیا۔
مقامی رہنما راتب الجبور نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے عارضی گھر کو ضبط کر لیا جو کہ دو بہنوں کی ملکیت تھا جنکی شناخت 85 سالہ الحصن اور 65 سالہ زینہ کے ناموں سے ہوئی۔
ان بہنوں کو یہ گھر انسانی امداد کے تحت عین شمس خیراتی ادارے کی جانب سے یطا قصبے میں دیا گیا تھا۔