قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے دوبچوں سمیت چار فلسطینی شہری اغؤا کر لیے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجی بیت لحم کے مغرب میں بیت جالا شہر کے علاقے بئر عرنہ میں ایک گھر میں گھسے اور توڑ پھوڑ کی اور فراج خاندان کے دوبچوں کو اغؤا کر لیا۔جن کی شناخت 12 سالہ منصور اور 13 سالہ منتصر کے ناموں سے ہوئی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس فورس نے پرانے شہر کے ساتھ واقع السعدیہ سےایک نوجوان کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت عبداللہ حرباوی کے نام سے ہوئی۔
ایک اور نوجوان آدمی جسکی شناخت محمد ابو فرح کے نام سے ہوئی کو پرانے شہر میں باب حطہ میں اسکے گھر سے اغؤا کیا گیا۔