شنبه 16/نوامبر/2024

اردن کی فلسطین میں اسرائیل کے’ایکسپریس ٹرین’ منصوبے کی مذمت

بدھ 19-فروری-2020

اُردن نے  اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب سے ملانے کے لیے ٹرین کے منصوبے کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کو تل ابیب سے ایکسپریس ٹرین کے ذریعے ملانے کا منصوبہ القدس اور فلسطین کو یہودیانے کے اسرائیلی منصوبوں کا حصہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفائزنے ایک بیان میں کہا ، "یہ قدم یک طرفہ ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون ، بین الاقوامی انسانیت سوسائٹی ، اقوام متحدہ کی قرار دادوں ، اور اقوام متحدہ کے تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کےوضع کردہ طریقہ کار اور قراردوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اردن "مشرقی بیت المقدس” میں اسلامی اور عیسائی مقدسات کا محافظ اور نگہبان ہے۔ اردن کو یہ اسٹیٹس اور مذہبی مقامات کی سرپرستی سنہ 1994ء میں مملکت اور اسرائیل کے مابین امن معاہدے تحت حاصل ہوئی ہے۔ اسرائیل کا القدس میں یک طرفہ اقدامات اور منصوبوں کی منظوری دینا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

الفائزنے کہا کہ سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے تمام علاقوں پر اسرائیل کا وجود غیرقانونی ہے اور عالمی قوانین اوربین الاقوامی قراردادوں میں بھی اسرائیل کو سنہ1967ء کی جنگ سے پہلے والی پوزیشن پرواپس جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی حکومت نے القدس اور تل ابیب کو ایکسپریس ٹرین کے ذریعے ملانے کے لیے ایک نئی ریلوے لائن منصوبے کی منظوری دی ہے۔ یہ منصوبہ زیادہ تر زیر زمین ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی