قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کی تعمیراتی ومرمتی کمیٹی کےدو ملازمین کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے حاطے سے بسام الحلاق اور کاید جابر کو حراست میں لے لیا۔
دونوں مسجد اقصیٰ کی مرمتی کمیٹی کے رکن ہیں۔
ادھر گذشتہ روز اسرائیل کے انتہا پسند یہودی ربی یہودا گلیک کی قیادت میں 54 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔