چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی شہری کو چھ سال قید اور جرمانے کی سزا

بدھ 19-فروری-2020

اسرائیل کی سالم فوجی عدالت نے ایک زیرحراست ایک فلسطینی شہری کو چھ سال قید اور 4 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے قباطیہ کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ساھر عماد کمیل کو چھ سال قید اور چار ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

کلب برائے اسیران کے ڈائریکٹر منتصر سمور نے بتایا کہ اسیر کمیل گذشتہ دو سال سے پابند سلاسل ہیں اور ان کے خلاف اسرائیلی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ ان پر نام نہاد فوج داری نوعیت کے الزامات اور اسرائیلی ریاست کے خلاف مزاحمت کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی دو درجن سے زاید جیلوں میں 6 ہزار سے زاید فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں سیکڑوں بچے، خواتین، انتظامی قیدی اور اور سیکڑوں بیمار شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی