قطر میں ایک فلسطینی اسکول نے عرب ی زبان وادب کے حوالے سے منعقدہ ایک علاقائی مباحثے میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے اپنے طلباء کی قابلیت کا لوہا منو لیا۔
فلسطینی وزارتِ تعلیم نے ایک پریس بیان میں اس کامیابی پر فخر کا اظہار کیا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ملک اور بیرون ملک فلسطین اور اس کے اسکول اور تعلیمی ادارے علم و فضلیت کی علامت ہیں۔
فلسطینی محکمہ تعلیم نے تصدیق کی کہ یہ فتح ان کامیابیوں کے سلسلے میں مزید اضافہ کرتی ہے جو فلسطین نے قومی ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر حاصل کی ہے۔بیان میں قطر میں فلسطینی اسکول اور اس کی انتظامیہ ، اس کے کارکنوں ، طلباء کی کاوشوں اور اس طرح کے معیاری مقابلوں میں ان کی کار کردگی کو سراہا ہے۔