قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب ایک فدائی حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کی ویب سائٹ ‘وائی نیٹ’ ڈاٹ کام کے مطابق فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سےایک فلسطینی مو چاقو سے مسلح حالت میں گرفتار کیا ہے۔
عبرانی ویب سائٹ کے مطابق ایک فلسطینی کو مسجد اقصیٰ کے قریب سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گھات لگا کر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کررہا تھا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے 5 فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔