جمعه 15/نوامبر/2024

پہاڑی علاقے میں فلسطینی پرچم لہرائے جانے پر صہیونی ریاست چراغ پا

پیر 17-فروری-2020

فلسطین میں سماجی کارکنوں نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر جبل العرمہ کی چوٹی پر فلسطینی پرچم لہرا دیا جس پرصہیونی حکام کی طرف سے سخت غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی حکام نے بیتا قصبے کو یہودی آبادکاروں کو بسانے کے لیے اسے خٰالی کرنے کا نوٹس جاری کر رکھا ہے مگر فلسطینیوں‌نے صہیونی ریاس کے نوٹس کی پرواہ کیے بغیر جبل العرمہ میں ساڑھے تین میٹر چوڑا فلسطینی پرچم لہرا دیا۔

بیتا بلدیہ کے میئر فواد معالی نے بتایا کہ فلسطینی پرچم کو زمین سے 25 میٹر بلندی پر لہرایا گیا ہے۔ اس پرچم کا سائز ساڑھے تین میٹر ہے۔ یہ پرچم مقامی فلسطینی تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں کی طرف سے لہرایا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی