اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی جیل حکام نے ‘مجد’ جیل میں قید فلسطینیوں کو موبائل فون اور سمیں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔
عبرانی اخبارات کے مطابق سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج نے مجد جیل کے ایک سیکیورٹی اہلکار کو حراست میں لیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ وہ قیدیوں سے رشوت کے عوض موبائل فون فراہم کررہا تھا۔ اس کے قبضے سے 11 موبائل فون سیٹ اور 11 سمیں برآمد کی گئی ہیں۔
عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم’ کے مطابق جیل پولیس نے ایک سیکیورٹی اہلکار کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے پاس موجود ایک موبائل فون ایک قیدی کو دے رہا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو اپنے پیاروں سے رابطوں کےلیے کسی قسم کے سہولت میسر نہیں جس کے باعث فلسطینی قیدی چوری چھپے موبائل حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔