چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا ۔ اسرائیل کمیٹی کا غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری کا آغاز

پیر 17-فروری-2020

مقبوضہ مغربی کنارے کے بستیوں ، وادی اردن اور  غرب اردن کے دوسرے علاقوں  پر اسرائیلی خودمختاری کے لیے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے۔ اسرائیلی ریاست کی طرف سے یہ اقدام  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے جاری کردہ سنچری ڈیل منصوبے کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔

عبرانی اخبارات کے مطابق اسرائیلی-امریکی میپنگ کمیٹی نے "صدی کی ڈیل” کی شرائط کے مطابق  اسرائیلی ریاست کے نئے نقشے کی تیاری شروع کردی ہے۔

کل اتوار کے روز  عبرانی اخبار’یسرائیل ھیوم’ نے خبر دی کہ اسرائیلی ۔ امریکی میپنگ کمیٹی جو مغربی کنارے کے علاقوں کے اسرائیل میں الحاق کا تعین کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے نے اسرائیلی خودمختاری کے لیے کام شروع کردیا ہے۔

اسرائیلی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اخبار کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الحاق اور خودمختاری کی نقشہ سازی کی کمیٹی کے لیے دو امریکی مندوبین کو مقرر کیا ہے ۔ کمیٹی میں اسرائیل میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین ، سفیر کے معاون خصوصی  اور مشیر اریہ لائٹسٹن  اور اسکاٹ لیتھ ، جو اسرائیل فلسطین کے امور کے سربراہ ہیں اس کمیٹی کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ 28 جنوری 2020ء‌کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے سنچری ڈیل منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اس منصوبے کےتحت وادی اردن اور دوسرے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کا اعلان کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی